آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

منگل 4 اگست 2020 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کوچنگ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز کے علاوہ تعلیمی اداروں سپورٹس ٹیچرز بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ دنوں آن لائن نیٹ بال سیمینار کا انعقاد بہت کامیاب ہوا۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 12:09:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :