ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، ٹینس، سکواش، تائیکوانڈو، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ کے مقابلے کل ہوں گے

جمعرات 13 اگست 2020 11:16

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، ٹینس، سکواش، تائیکوانڈو، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ کے مقابلے کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ملک میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تائیکوانڈو، تھروبال، ٹینس، سکواش، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ کے مقابلے (آج) جمعہ کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان کھیلوں کے مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہوںگے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 11:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :