یورپا فٹ بال کپ کا سیمی فائنل مرحلہ 17 اگست سے شروع ہوگا

سیویلا، مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئیں، پہلا سیمی فائنل سیویلا اور مانچسٹر یونائیٹڈ اور دوسرا سیمی فائنل میچ انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2020 14:48

یورپا فٹ بال کپ کا سیمی فائنل مرحلہ 17 اگست سے شروع ہوگا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) یورپا فٹ بال کپ کا سیمی فائنل مرحلہ 17 اگست سے جرمنی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سیویلا، مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔ یورپا فٹ بال کپ کا 49 ویں ایڈیشن سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے اور سیویلا، مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاپ فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 17 اگست سے شروع ہوگا اور 18 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ سیویلا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیںآمنے سامنے ہوںگی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 22 اگست کو جرمنی میں ہی کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 14:48:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :