کون بنے گا یورپا فٹ بال کپ چیمپئن

سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعرات 20 اگست 2020 14:20

کون بنے گا یورپا فٹ بال کپ چیمپئن
کولون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا 49 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ پرسوں ہفتہ کو جرمنی میں کے رائن اینرجی سٹیڈین سٹیڈیم، کولون میں کھیلا جائے گا۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ اس سے قبل سیویلا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان کی ٹیم نے شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کا ایک اچھا فائنل میچ دیکھنے کو موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ سیویلا کی ٹیم اس سے قبل 5 مربتہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہے، سیویلا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹل 2006ء میں جیتا تھا، اس کے بعد 2007ء، 2014ء، 2015ء اور 2016ئ میں یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ انٹر میلان کی ٹیم 1991ء، 1994ئ اور 2001 میں ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2020 - 14:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :