دورہ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

سیریز سے قبل کورونا کے پروٹوکولز مکمل کیے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27 اور30ستمبر کو کھیلے جائیں گے

جمعہ 28 اگست 2020 15:18

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2020ء) دورہ آسٹریلیا کے لیے 17 رکنی نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، صوفی ڈیوائن ٹیم کی قیادت کریں گی، ایمی سیٹرتھویٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں میں 3ون ڈیاور3ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے، سیریزکیتمام میچز برسبین میں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سیریز سے قبل کورونا کے پروٹوکولز مکمل کیے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27 اور30ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔دوسری جانب ون ڈے سیریز کے میچز3 ، 5 اور 7 اکتوبر کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 28/08/2020 - 15:18:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :