بین سٹوکس کے والد کو برین کینسر ہونے کا انکشاف

والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل و دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے، میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا ،انگلش کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی مل گئی: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2020 14:56

بین سٹوکس کے والد کو برین کینسر ہونے کا انکشاف
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اگست 2020ء ) انگلش آل راونڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن والد کی کنڈیشن بہت خراب تھی جس کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کے 29 سالہ آل رائونڈر بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز چھوڑنا ان کےلئے اس لئے ضروری تھا کہ ان کے والد کی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس نے بتایا کہ جب انہیں والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل اور دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے، میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا ، انہوں نے فورا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی کی درخواست کی جو مل گئی۔واضح رہے کہ بین سٹوکس کے 64 سالہ والد جیرارڈ سٹوکس برین کینسر میں مبتلا ہیں ، وہ نیوزی لینڈ کے سابق رگبی کھلاڑی ہیں۔ بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کے بعد فیملی کو جوائن کریں گے۔                                                                                     
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 14:56:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :