ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، قزاخستان کے الیکسی لیوٹسینکو نے چھٹا مرحلہ جیت لیا

جمعہ 4 ستمبر 2020 16:59

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، قزاخستان کے الیکسی لیوٹسینکو نے چھٹا مرحلہ جیت لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) قزاخستان کے سائیکل سوار الیکسی لیوٹسینکو نے ٹور ڈی فرانس ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے لی ٹیل سے مونٹ ایگول تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑی پر تھا اور سائیکل سواروں نے 191 کلو میٹر پر محیط فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

قزاخستان کے سائیکل سوار الیکسی لیوٹسینکو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 32 منٹ اور 34 سیکنڈز میں طے کرکے چھٹا مرحلے جیت لیا۔ ہسپانوی سائیکلسٹ جیسس ہیراڈا نے ریس کے چھٹے مرحلے میں دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکل گریگ وان ایورمیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر انگلینڈ کے ایڈم یاٹیز کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلی27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 04/09/2020 - 16:59:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :