ارب پتی مہندرا سنگھ دھونی جھارکنڈ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض
ایسوسی ایشن کے ظاہرکردہ اکاؤنٹس میں سابق بھارتی کپتان پر 1800 روپے واجب الادا بتائےگئے،کرکٹر کے پرستارجب ڈرافٹ بنواکر ایسوسی ایشن میں جمع کرانےگئے تواسے قبول نہیں کیا گیا
ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2020 14:52
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2020ء ) سابق بھارتی کپتان اور ارب پتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔
مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے، یہ بات منظر عام پر آنے سے تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے ظاہر کیے گئے اکاؤنٹس میں مہندرا سنگھ دھونی پر 1800 روپے واجب الادا بتائے گئے، جس پر کرکٹر کے پرستاروں نے ڈرافٹ بنوایا اور جب وہ اسے ایسوسی ایشن میں جمع کرانے گئے تو اسے قبول نہیں کیا گیا، مگر ساتھ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ دھونی نے یہ رقم ادا کردی ہے یا نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 39 سالہ مہندرا سنگھ دھونی اس وقت تقریبا 111ملین امریکی ڈالرز(81 ارب 53 کروڑ 94 لاکھ 34 ہزار بھارتی روپے) کے مالک ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/09/2020 - 14:52:15
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے