- Home
- Sports
- News
- سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ..
سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلا جائے گا
اتوار 12 جنوری 2014 20:39
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کا اسکور 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 330 رنز تھا، سرفراز احمد نے 70 جبکہ سعید اجمل نے 7 رنز کے ساتھ اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، کچھ ہی دیر میں پاکستان کی آخری امید سرفراز احمد 74 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے جس کے بعد سعید اجمل نے راحت علی کے مل کر 20 قیمتی رنز جوڑے اور اسکور کو 354 رنز پر پہنچایا، اس موقع پر راحت علی کو لکمل نے ٹھکانے لگایا وہ صرف 8 رنز ہی بناسکے، پاکستان کی آخری وکٹ 359 رنز پر گری اور آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی سعید اجمل تھے جنہوں نے 21 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ میں فتح اور سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے لئے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا