ایک کورونا ٹیسٹ 4 کرکٹرزکو 3 میچز سے باہر کرگیا

برطانوی فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی اورانکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انکے ساتھ رابطے میں رہنے والے یارکشائر کےمیتھیو فشر، ٹام کوہلر اور جوش پوئیسڈن کو بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرنیکی ہدایت کردی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 ستمبر 2020 17:25

ایک کورونا ٹیسٹ 4 کرکٹرزکو 3 میچز سے باہر کرگیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2020ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باﺅلر ڈیوڈ ویلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث اب وہ وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے یارکشائر کاﺅنٹی کے مزید تین کھلاڑیوں کو بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویلی، میتھیو فشر، ٹام کوہلر اور جوش پوئیسڈن لنکاشائر کیخلاف میچ سے کچھ دیر قبل ہی دستبردار ہو گئے اور اب اپنی ٹیم کے آخری تین پول میچز میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق بھی کی اور لکھا کہ ”آپ سب کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، میں اور میری اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکوں اور اس کا مجھے بہت افسوس بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے تین ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ ملا جس کے باعث وہ بھی خطرے میں ہیں اور میچز نہیں کھیل سکیں گے“۔
یارکشائر کاﺅنٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ میتھیو فشر، ٹام کوہلر، جوش پوئیسڈن اور ڈیوڈ ویلی وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ گروپ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، چونکہ چاروں کھلاڑی ایک دوسرے کے خاصے قریب رہتے تھے اس لئے سب کو ہی 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے“۔
وقت اشاعت : 17/09/2020 - 17:25:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :