بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی اجارہ داری کے لیے ٹرائیکا مسودے کی عدم منظوری پرآئی سی سی ایونٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

جمعہ 24 جنوری 2014 12:44

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی اجارہ داری کے لیے ٹرائیکا مسودے کی عدم منظوری پرآئی سی سی ایونٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوخط کے ذریعے مطلع کیا کہ اگرمجوزہ ورکنگ گروپ پوزیشن کی تجویز کو آئی سی سی اجلاس میں مسترد کیا گیا تو وہ آئندہ آئی سی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ دبئی میں اٹھائیس جنوری سے ہونے والے آئی سی سی کے دوروزہ اجلاس میں ایسا مسودہ پیش ہوگا جس کی منظوری کے بعد آئی سی سی پربھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا کو اہم معاملات میں ترجیح حاصل ہوگی۔

وقت اشاعت : 24/01/2014 - 12:44:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :