برطانوی فٹبال کلب چیلسی کے مالک کا یہودی آبادکاروں کو فنڈنگ کا انکشاف
روسی نژاد رومن ایبرا موشیو نے یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو 10 کروڑ ڈالردیئے، یہ پیسہ فلسطینیوں کی انکی زمینوں سے بے دخلی ،یہویوں کو انکی زمینوں پر آباد کرنے پرخرچ ہوا
ذیشان مہتاب جمعرات 24 ستمبر 2020 12:33
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2020ء ) برطانوی فٹبال کلب چیلسی سے منسلک کمپنیوں کے مالک رومن ایبرا موشیو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لئے یہودی آباد کاروں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔
بی بی سی عرب نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی نژاد رومن ایبرا موشیو نے یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔ یہ پیسہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی اور یہوی کو ان کی زمینوں پر آباد کرنے پر خرچ کیا گیا۔
یہودی آباد کار تنظیم ایلاط مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور یہودیوں کو آباد کرنے کا کام کرتی ہے۔
روسی نژاد ارب پتی رومن ایبرا موشیو کو 2018ء میں اسرائیلی شہریت دی گئی تھی۔
وہ اسرائیل میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مختلف سماجی کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔
بی بی سی عرب نیوز نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس سے ایک معاہدے کے تحت کچھ اہم ڈاکومنٹس حاصل کئے جس میں رومن ایبرا موشیو کی کئی کمپنیوں کا برٹش ورجن آئی لینڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے 15 سال سے برطانوی فٹبال ٹیم چیلسی کے مالک رومن ایبرا موشیو نے ایلاط کو سب سے زیادہ فنڈنگ فراہم کی۔
عبرانی زبان میں ایلاط کا مطلب خدا پر مکمل بھروسہ ہے۔
ایلاط مشرقی یروشلم میں سٹی آف ڈیوڈ کی نام نہاد تنظیم بھی چلاتی ہے۔ اس سائٹ کو دیکھنے کے لئے ہر سال لاکھوں لوگ یروشلم آتے ہیں۔
سٹی آف ڈیوڈ ایک آثار قدیمہ کی جگہ ہے جہاں یہودی مسلسل کھدائی کر رہے ہیں جس پر یورپین یونین سمیت دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 12:33:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
-
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا شروع
-
خیبرپختونخوا لکبیر کلب کراٹے چمپئن شپ صافی واریئرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے جیت لی
-
پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا گیا
-
تعریف کرنے پر حارث رئوف کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
-
جینک سنرانجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار