عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:12

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

کرکٹر عمر اکمل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے اخراجات میں کمی کی خاطر کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک سماعت کی اپیل بھی مسترد ہونے کے امکانات ہیں تاہم عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک اپیل کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے وکلا ویڈیو لنک سماعت کے زیادہ حق میں نہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:12:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :