ْپہلا میجر راجہ مدثر صغیر ستی شہید میموریل کراس سنگل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

پیر 28 ستمبر 2020 13:37

ْپہلا میجر راجہ مدثر صغیر ستی شہید میموریل کراس سنگل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلا میجر راجہ مدثر صغیر ستی شہید میموریل کراس سنگل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 4 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق ہوں گے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 13:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :