نیوزی لینڈ ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز کلین سویپ کریں گے، ایلیسا ہیلی

پیر 28 ستمبر 2020 17:12

نیوزی لینڈ ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز کلین سویپ کریں گے، ایلیسا ہیلی
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تیسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایلیسا ہیلی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے حکمت عملی تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کلین سویپ کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 17:12:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :