پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

منگل 29 ستمبر 2020 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روز پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ملک بھر سے 600 سے زائد جمناسٹک کے کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کی، پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد، شہزاد قاضی، محمد فاروق، نذر محمد، عمیر خان، محمد مستقیم اور فیصل فیاض نے ورکشاپ کے شرکا کو مختلف امور پر لیکچرز دیئے جن میں شامل جمناسٹک کے نئے قوانین اور مضر صحت ادویات کے انسانی جسم پر نقصانات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 12:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :