ایک روزہ آئی کے اے اوپن کراٹے کوچنگ اینڈ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

منگل 29 ستمبر 2020 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن( آئی کے ای) اور پی او ایف واہ کے تعاون سے ایک روزہ آئی کے اے اوپن کراٹے کوچنگ اینڈ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے مہمان خصوصی اسلام آباد کراٹے ایسو سی ایشن کے سرپرست شیہان راجہ خالد تھے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوچنگ اور کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں کراٹے فائیٹ اور کاتا کی ٹریننگ عالمی کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک میں پانچ ماہ تک کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں اور اب کوچنگ کورس منعقد ہونے سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہے اور کورس کے ذریعے ان کو مزید سیکھنے کا موقع ملا ہے، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایسو سی ایشن کی کا وشوں کو سہراتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف واہ اوپن کراٹے چیمپئن شپ 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :