رافیل نڈال اور جان اسنر کا فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

منگل 29 ستمبر 2020 17:03

رافیل نڈال اور جان اسنر کا فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ہسپانوی ٹینس سٹار، عالمی نمبر دو اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم اور امریکہ کے جان اسنر روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، اٹلی کے فابیو فوگنینی، انگلینڈ کے ڈینیئل ایوانز، انگلینڈ کے ہی اینڈی مرے اور فرانس کے گیل مونفلس ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں سپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کے ایگور گیراسموف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریا کے ٹینس سٹار اور یو ایس چیمپئن ڈومینک تھیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کے مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کے جان اسنر نے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے فرانس کے حریف کھلاڑی ایلیٹ بینچٹریٹ کو شکست دیکر پہلی رکاوٹ عبور کی۔ انکی فتح کا سکور 6-4، 6-1 اور 6-3 تھا۔ پہلے رائونڈ میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، اٹلی کے فابیو فوگنینی، انگلینڈ کے ڈینیئل ایوانز، انگلینڈ کے ہی اینڈی مرے اور فرانس کے گیل مونفلس اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئے۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 17:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :