آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 5 اکتوبر 2020 14:53

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں بدھ کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں مہمان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میزبان خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 اکتوبر کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز کے بھی تمام میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کریں گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 14:53:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :