شائقین کرکٹ نے پاکستان کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دیدیا

جمعہ 7 فروری 2014 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) شائقین کرکٹ نے پاکستان کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دے دیا ہے ۔کرکٹ کی معتبر ترین ویب سائٹ کرک انفو پر کیے جا نے والے سروے میں شائقین کرکٹ سے ون ڈے کی بہترین کرکٹ ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ پر اب تک 2 لاکھ 5 ہزار 859 ووٹ دیئے جا چکے ہیں، آخری رائے شماری تک پاکستانی ٹیم 54 ہزار 783 ووٹوں یعنی 26.61 کی اوسط سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم 50 ہزار 559 ووٹوں یعنی 24.57 کی اوسط سے دوسری نمبر پر موجود ہے، اب تک کے تنائج میں جنوبی افریقا 49 ہزار 899 ووٹوں یعنی 24.24 کی اوسط سے تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود آسٹریلوی ٹیم چوتھے، بنگلہ دیش پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، سری لنکا ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 07/02/2014 - 14:36:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :