فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ ، اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کے لئے داخلہ فری

ہفتہ 8 فروری 2014 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اسلام آباد میں جاری فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ کے کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کے لئے داخلہ فری ہے۔ یہ میچز دن گیارہ بجے اسلام آباد کی مختلف تین گراؤنڈ ز میں کھیلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں نیشنل گراؤنڈ،،مرغزار گراؤنڈ اور ڈائمنڈ گراؤنڈ شامل ہیں۔فیصل بینک ٹی 20 کرکٹ کپ میں ملک بھر سے سترہ ریجنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل فائلز، سیمی فائنلز اور فائنل میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 17:24:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :