وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:20

وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا،یہ سیریز نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست قدم ہوگا،بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ ای سی بی عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کے لیے بھیجے گا۔سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیچ بھی زیادہ بلند ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :