وسیم اکرم اور شنیرا کا کرکٹر عمر گل کو خراج تحسین، نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:25

وسیم اکرم اور شنیرا کا کرکٹر عمر گل کو خراج تحسین، نیک خواہشات کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اٴْن کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے قومی کرکٹر عمر گل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عمر گل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمر گل شاندار، میچ ونر کرکٹر رہے۔

وسیم اکرم نے عمر گل کو عالمی سطح پر پاکستان کرکٹ کا ایمبیسڈر قرار دیا اور اٴْن کے خطرناک یارکر کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں ساحل پر کھڑے وسیم اکرم نے شنیرا کو بھی بطور مہمان اپنی ویڈیو میں دعوت دی، جس پر شنیرا نے خوشگوار موڈ میں عمر گل کو خراج تحسین پیش کیا اور ہیش ٹیگ ’گٴْل ڈوزر‘ کہا۔سابق کرکٹر صاف ساحل کا تذکرہ کرنا نہ بھولے، انہوں نے کہا کہ ’ساحل صاف ہوگیا ہے، مبارک ہو سب کو تاہم آج میں دوسرے موضوع پر بات کروں گا۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم کی ساحل پر گندگی سے متعلق بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور سی ویو کی صفائی کی گئی۔ساحل کی صفائی پر وسیم اکرم اور شنیرا نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا، اور ویڈیو پیغامات جاری کئے تھے۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :