شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:39

شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بیٹنگ فارم گذشتہ 2 برس سے عدم تسلسل کا شکار ہے، چند اچھی اننگز کے سوا زیادہ تر وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں،گذشتہ برس اکتوبر میں سرفراز احمد کی جگہ ان پر قیادت کی ذمہ داری بھی ڈال دی گئی جس سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے، اب انھیں ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

(جاری ہے)

صورتحال میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو قیادت چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر ہی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اظہر کو زبردستی کپتان بنایا گیا تھا۔شعیب نے کہاکہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انھیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دبائو بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔سابق اسپیڈ مرچنٹ نے کہا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 15:39:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :