بنگلہ دیش میں کھیلا جانےوالا جونیئر ہاکی ایشیاکپ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا

جمعہ 30 اکتوبر 2020 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔اے پی پی ۔30اکتوبر ۔2020ء) بنگلہ دیش میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوری 2021 میں ڈھاکہ میں کھیلا جانے والا جونیئر ہاکی ایشیا کپ کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طیب اکرام کے درمیان تفصیلی بات ہوئی پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل نے سی ای او اے ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ایشیا کپ 21 میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں پاک آرمی کے بہترین ٹرینر کی زیر نگرانی فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا گےا جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ بد قسمتی سے کویڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں جہاں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہیں ہاکی کاکھیل بھی متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شاءاللہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جونیئر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 30/10/2020 - 20:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :