پاک رائیڈرز اور لاہور سلطانز ہوے آمنے سامنے

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن میں ھوا ایک دہواں دار مقابلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:32

پاک رائیڈرز اور لاہور سلطانز  ہوے آمنے سامنے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،چوہدری فاروق سلہری) ٹاس جیت کر پہلے لاہور سلطانز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 221 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ کیپٹن عمران یونس 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ان کے ساتھ عبدالحمید نے 45 نصرت علی 25 یاسر 20 رنز بنائے۔

ریاض شہرمیں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی میں لاہور سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کیپٹن عمران یونس نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کے بعد عبدالحمید نے 45 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ نصرت علی نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے جس کے بعد یاسر غفور 20 رنز بناکر دانش کے ہاتھوں پوویلین لوٹے ۔ لاہور سلتانز، نے پاک رایڈرز کو کامیابی کے لیے 221 رنز کا ہدف دیدیا۔

(جاری ہے)



بیٹنگ کرتے ہوئے پاک رائیڈرز نے بھی 221 رنز بناکر میچ برابر کردیا. پرویز نے صرف 40 گیندوں میں 100 رنز بناکر ٹیم کو جیت کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا مگر افسوس وہ اپنی ٹیم کے لئے میچ نہیں جیت سکے. اور اس میچ کی اہم بات یہ تھی کہ پاک رایڈرز کو آخری اوور میں ایک رن کی ضرورت تھی اور شکریہ نصرت علی کا جنہوں نے 6 گیندوں میں 1 رن بچایا اور لاہور سلطانز کے لئے 1 پوائنٹ حاصل کیا۔

عمران یونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 11:32:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :