معروف مسلمان فٹبالر محمد صلاح بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

لیورپول سٹار میں وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں، خود کو 14 دنوں کیلئے قرنطینہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 نومبر 2020 11:45

معروف مسلمان فٹبالر محمد صلاح بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے
قاہرہ  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 نومبر 2020ء ) مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر محمد صلاح بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ محمد صلاح کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد فٹ بالر نے خود کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیورپول سٹار محمد صلاح میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مصری فٹبال ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ محمد صلاح اب 17 نومبر کو ٹوگو کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جب کہ لیورپول کی جانب سے کھیلنے کے لیے انہیں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کا انتظار کرنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ محمد صلاح نے اب تک مصر کے لیے 2011ء سے اب تک 68 میچز میں 43 گول سکور کررکھے ہیں جب کہ اپنے پروفیشنل فٹ بال کیریئر میں اب تک 416 مقابلوں میں 181 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچا چکے ہیں۔                                                                                  
وقت اشاعت : 14/11/2020 - 11:45:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :