انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،پی ٹی آئی کلب نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:44

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،پی ٹی آئی کلب نے کامیابی حاصل کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پشاورمیں جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،پی ٹی آئی کلب نے ہشت نگرکرکٹ کلب کو 8وکٹوںسے شکست دیدی۔جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ہشت نگرکلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اور مقررہ اوورز میں 69رنزبنائے،جس میں طفیل نے 13رنز بنائے،پی ٹی آئی کلب کی جانب سے خیال محمد اور شہریارنے تین،تین،وحیدخان نے دو جبکہ اور پردیس اورشرافت ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

سسکے جواب میں پی ٹی آئی کلب نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔جس میں شیراز نے 58رنزبناکر نمایاں سکورررہے۔ اس موقع پر سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر علی ،پشاور بادشاہ کے صدر محمد عمران سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ہشت نگر کلب کی طرف سے ذیشان نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں فخر عالم اورشہزادشاہ نے ایمپائرنگ کی جبکہ ندیم اختر نے سکوررکے فرائض انجام دی ہے
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 19:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :