جونیئر ٹینس اکیڈمی سے تیار ہونیوالے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے‘ عدنان ارشدا ولکھ

سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹینس اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں جس سے سٹار کھلاڑی پیدا ہوں گے

جمعرات 26 نومبر 2020 18:36

جونیئر ٹینس اکیڈمی سے تیار ہونیوالے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے‘ عدنان ارشدا ولکھ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی میں 4سے 12سال کے کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں، ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، نوجوان کھلاڑی محنت اور جذبے کے ساتھ تربیت لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں جس سے ہم امید کرتے ہیں جونیئر ٹینس اکیڈمی سے سٹار کھلاڑی پیدا ہوں گے، ٹینس کے کھیل میںبہت سے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں،ٹینس کا ٹیلنٹ دیکھتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی ہے تاکہ ٹینس کے کھیل کو مزید فروغ دیا جاسکے، جونیئر ٹینس اکیڈمی میں جدید سہولیات اور ماہر کوچز کی تربیت سے تیار ہونیوالے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 26/11/2020 - 18:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :