نیل ویگنر نے ٹوٹے ٹخنے کیساتھ بائولنگ کرکے ثابت کردیا اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں: اظہر علی

ٹخنے کی انجری کے باوجود کھیلنے پر ہم نیل ویگنر کی عزت کرتے ہیں، دوسری اننگز سے پہلے وارم اپ کے دوران ہمیں لگا تھا کہ فاسٹ بائولر نہیں کھیلیں گے :سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 دسمبر 2020 13:01

نیل ویگنر نے ٹوٹے ٹخنے کیساتھ بائولنگ کرکے ثابت کردیا اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں: اظہر علی
مائونٹ مانگوری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ٹخنہ ٹوٹنے کے باوجود بائولنگ کرنے پر کیوی گیند باز نیل ویگنر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ اظہر علی کا کہنا تھا کہ نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ، ٹخنے کی انجری کے باوجود کھیلنے پر ہم نیل ویگنر کی بہت عزت کرتے ہیں، دوسری اننگز سے پہلے وارم اپ کے دوران ہمیں بھی لگا تھا کہ کیوی فاسٹ بائولر اب نہیں کھیلیں گے لیکن وہ پاؤں میں فریکچر کے باوجود میچ کھیل رہے ہیں جو تعریف کے قابل ہے، نیل ویگنر نے کھیل کر یہ ثابت کردیا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ نیل ویگنر پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی کے یارکر کو کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مشکلات سے دوچار ہے، قومی ٹیم کی تین وکٹیں گر چکی ہیں اور اس نے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 71 رنز بنائے ہیں جب کہ سابق کپتان اظہر علی اود فواد عالم کریز پر موجود ہیں۔                                       
وقت اشاعت : 29/12/2020 - 13:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :