لندن میں انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا

انگلش فٹ بال انتظامیہ نے اپنی ٹیم کا فٹ بال ٹریننگ گرائونڈ بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا

منگل 29 دسمبر 2020 14:44

لندن میں انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) لندن میں انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹ بال کلب کے کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے کے سبب مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کے مابین منگل کو ہونے والا پریمیئر لیگ کا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فٹ بال کے کھلاڑیوں سمیت اس سے وابستہ متعدد افراد میں وبائی مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کلب انتظامیہ کے مطابق مانچسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں گبرئیل جیزس اور کائیل واکر سمیت دواسٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔انگلش فٹ بال انتظامیہ نے اپنی ٹیم کا فٹ بال ٹریننگ گرائونڈ بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے۔مانچسٹر سٹی کلب نے پریمیر لیگ انتظامیہ سے ایورٹن سے میچ کی متبادل تاریخوں کی درخواست کردی ہے۔
وقت اشاعت : 29/12/2020 - 14:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :