گورنرسندھ سے گالف چمپئن عمر خالد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

جمعہ 8 جنوری 2021 19:49

گورنرسندھ سے گالف چمپئن عمر خالد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 60 ویں نیشنل امیچور گالف چیمپین عمر خالد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ سولہ سالہ عمر خالدنے رواں ماہ 3 جنوری کو کراچی گالف کلب میں پاکستان کی 60 ویں نیشنل امیچور گولف چیمپین شپ میں فتح حاصل کی جس کے ساتھ وہ قومی گالف کا اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔

عمر خالد نے نیشنل چیمپین شپ میں ملک کے بہترین درجہ کے کھلاڑیوں کو پانچ اسٹروک کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نیشنل چیمپین شپ میں عمر خالد کی عمدہ کارکردگی نے سندھ کو ایک طویل عرصے کے بعد نیشنل انٹر ایسوسی ایشن چیمپین شپ جیتنے میں مدد فراہم کی۔ انتہائی کم عمری میں ان کی غیر معمولی کامیابی کی وجہ سے ، پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کے ذریعہ عمر خالد کو 2018 میں چین کے شہر ہائیکو میں - جیک نکلس بین الاقوامی گالف چیمپین شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ و چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 19:49:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :