پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ،کللاہور پہنچے گا

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگیا، اسکواڈ بذریعہ دبئی کل اتوار کو شام لاہور پہنچے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 19 ارکان لاہور پہنچیں گے، جن میں اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں حارث سہیل سیالکوٹ ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گیواضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 14:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :