عابدباکسر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جمعہ 15 جنوری 2021 23:37

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) عابدباکسر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ۔ عابد باکسر کا بطور صدر انتخاب پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران جہانگیر ریاض کو سینئر نائب صدر جبکہ چوہدری سلطان محمود کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔عابد باکسر نے سابق صدر حاجی خالد محمود کی جگہ لی ہے۔صوبے کی9 ڈویثرنوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 15/01/2021 - 23:37:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :