آئی پی ایل کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تاریخ تبدیل کرلی گئی

منگل 26 جنوری 2021 15:56

آئی پی ایل کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تاریخ تبدیل کرلی گئی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2021 کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی۔ٹیسٹ چمپئن شپ کو پہلے 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانا تھا ، آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے تاہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 جون سے کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فائنل کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے، جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے ضروری علیحدگی کو مکمل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں آئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی پی ایل کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ کے مئی کے آخر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے بھارت (430 پوائنٹس)، نیوزی لینڈ (420 پوائنٹس) اور آسٹریلیا (332 پوائنٹس) کے ساتھ پہلی تین پوزیشنز پر براجمان ہیں انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد انگلینڈ اب آسٹریلیا سے محض کچھ پوائنٹس پیچھے ہے۔
وقت اشاعت : 26/01/2021 - 15:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :