جرمن فٹ بال لیگ ،بورشیاڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کوہرادیا

اتوار 13 اپریل 2014 20:23

میونح(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) جرمن فٹ بال لیگ بنڈزلیگا میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو شکست دیدی،ادھر اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے المیریو کو چارگول سے ہرادیا۔میونخ میں ہونیوالے میچ میں بورشیاڈورٹمنڈبھرپورفارم میں نظرآئی ،بائرن میونخ روایتی کھیل پیش نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

بورشیاڈورٹمنڈنے میچ تین صفر سے اپنے نام کیا۔ ایک اورمیچ میں شائکے نے انترخ فرینکفرٹ کو دوصفرسے شکست دے دی۔ بورشیا مونشن گلڈبیخ اوراسٹٹ گارٹ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔دوسری جانب اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے المیریا کو چارصفرسے شکست دیدی۔اس جیت کے بعد ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پرآگئی۔اٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹاپ پوزیشن ہے۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 20:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :