با کسرمحمد اسلم کی موت کی تحقیقات کی جائیں،

پشتونخواملی عوامی پارٹی محمد اسلم باکسر نے باکسنگ کے کھیل میں ایک نمایاں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر بھی اپنی پہچان بنائی رکھی تھی

بدھ 3 فروری 2021 21:52

با کسرمحمد اسلم کی موت کی تحقیقات کی جائیں،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں انٹرنیشنل باکسر محمد اسلم کی موت پر سخت تشویش او ران کے خاندان سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کھیل کے دوران محمد اسلم کی موت کا واقعہ جس طرح رونماء ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے پشتونخوامیپ مطالبہ کرتی ہے کہ محمد اسلم کی موت کی تحقیقات کی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اسلم باکسر نے باکسنگ کے کھیل میں ایک نمایاں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر بھی اپنی پہچان بنائی رکھی تھی اور وہ ایک بین الاقوامی کھلاڑی تھے جنہوں اس ملک اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے ضلع پشین اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کم وقت میں اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بدولت ملک سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور ان کا ہر کھیل کا مقابلہ قابل دید تھا گزشتہ دنوں کراچی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ایک میچ کے دوران انہیں پنچ مارا گیا جس کے دوران وہ نہ صرف کھیل کی بازی بلکہ اپنی زندگی ہی ہار گئے لیکن اس مایہ ناز کھلاڑی کی اچانک موت نے قابل افسوس ہے ۔

اب یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا یہ ٹورنامنٹ عالمی معیار اور اس کے قوائد وضوابط کے مطابق تھا کہ نہیں اور محمد اسلم کے مقابلے میں مخالف امیدوار کیا وہ اس مقابلے میں ہیوی ویٹ تو نہیں تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ انٹرنیشنل کھلاڑی باکسر محمد اسلم کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور ان کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2021 - 21:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :