ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کو بھلانا مشکل ہے ، یووراج سنگھ

جمعہ 18 اپریل 2014 13:03

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کو بھلانا مشکل ہے ، یووراج سنگھ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کو بھلانا مشکل ہے ، آئی پی ایل سات کو اپنے لئے یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کے دن میرے کیریئر کا مشکل ترین دور تھا اور میرے لئے بھی اس شکست کو بھلانا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا تھا لیکن فائنل میں ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے شکست ہوئی اسلئے ایسی مایوسی کو بھلانا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کیلئے فتح پر صبر اور شکست کو ہینڈل کرنا ضروری ہوتا ہے اب میری تمام تر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ آئی پی ایل سات میں عمدہ کھیل پیش کر کے اسے ٹیم کیلئے یادگار بناؤں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سری لنکا کے خلاف فائنل میں یووراج سنگھ عمدہ پرفارم نہیں کر سکے تھے جس کے بعد بھارتی شائقین نے ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور ان کے گھر پر پتھراؤ بھی کئے تھے۔

وقت اشاعت : 18/04/2014 - 13:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :