علامہ اقبال پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی ایکوافینا (کل)سے شروع ہوگا

پیر 15 فروری 2021 17:58

علامہ اقبال پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی ایکوافینا (کل)سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام علامہ اقبال پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی ایکوافینا کل بروز ( منگل ) سے شروع ہوگا ۔ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق پہلی بار جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں 14 گول کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا نام شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام پر رکھا گیا ہے۔

پہلی بار منعقد ہونیوالے علامہ اقبال پولو کپ کو ایکوافینا نے سپانسر کیا ہے۔ ایکوا فینا کی ٹیم کا بہت شکریہ جنہوں نے کلب کو سپورٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ نو ٹیمیں شریک ہیں۔ ہر ٹیم میں دو غیرملکی کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ پول اے میں ری مائونٹس، بی این پولو، نیوایج/رضویز، ڈائمنڈ پینٹس اور ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیمیں جبکہ پول بی میں باڑیز، ماسٹر پینٹس، ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز 16 فروری بروز منگل کو پہلا میچ بی این پولو اور نیوایج/رضویز کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے جبکہ سہ پہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ڈی ایس پولو /اے ایس سی سے ہوگا ۔ پہلے دن دونوں میچز پاکستان پارک میں کھیلے جائیں گے۔ بدھ سے جمعتہ المبارک تک میچز جناح پولو اینڈ کنٹری کلب فیز ایٹ میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل اتوار 21 فروری کی سہ پہر کو جناح کلب کے مین گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 17:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :