جو روٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی

انگلش کرکٹ کپتان کی جانب سے آل رائونڈر کے وطن واپسی کے فیصلے کو بیان کرنے کے انداز پر شدید تنقید ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2021 13:32

جو روٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 فروری 2021ء ) انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیسٹ ‏سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، وہ 10 دن کے وقفے سے واسٹ بال میچز کے لیے انگلش سکواڈ کو ‏جوائن کریں گے۔

معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین علی کہ مرضی ‏ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ‏ہے کہ بائیو سیکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بعد میں جو روٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے غلط انداز میں اس بات کو بیان ‏کیا جس پر انہیں برطانوی صحافیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، غلطی کا احساس ہونے پر ٹیم ہوٹل میں جوروٹ نے معین علی ‏سے نہ صرف بیان پر معافی مانگی بلکہ انہیں بتایا کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ،ان سمیت ‏دیگر کئی کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی اور پھر دورہ بھارت ‏میں ٹیم کو جوائن کیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2021 - 13:32:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :