کشمیر ڈے کے حوالے راولپنڈی اسلام آباد سکواش چیمپئن شپ

انڈر11، انڈر13، انڈر 19اور سنیئر بوائز کیٹگریز کے مقابلے ہوئے

پیر 22 فروری 2021 21:14

کشمیر ڈے کے حوالے راولپنڈی اسلام آباد سکواش چیمپئن شپ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) کشمیر ڈے کے حوالے راولپنڈی اسلام آباد سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہوئی جس میں انڈر11، انڈر13، انڈر 19اور سنیئر بوائز کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کاافتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس کے راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عامروحید شیخ ،سیکرٹری چوہدری نعیم،رضوان مشہدی، طاہرایوب، غضنفر اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں جڑواں شہروں کے 38بچے حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2021 - 21:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :