بہن کی سالگرہ ،ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئرکر دی

بدھ 24 فروری 2021 23:11

بہن کی سالگرہ ،ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئرکر دی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت اور دلچسپ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انعم مرزا انہیں اٴْن سے بہتر جانتی ہیں، انعم مرزا اٴْن کی وہ ساتھی ہیں جس کے بغیر وہ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں، اٴْن کی پہلی اولاد اور اٴْن کی دوست۔ثانیہ مرزا نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انعم مرزا کیلئے لکھا کہ وہ اٴْن سے بہت پیار کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 23:11:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :