رام سر فٹبال کلب فیصل آباد کے زیراہتمام عظیم الشان فٹبال ٹورنامنٹ

جمعرات 25 فروری 2021 21:30

رام سر فٹبال کلب فیصل آباد کے زیراہتمام عظیم الشان فٹبال ٹورنامنٹ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) رام سر فٹبال کلب فیصل آباد کے زیراہتمام عظیم الشان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرایا جا رہا ہے‘ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ماسٹر رانا شکیل‘ عظیم رفیق اور رانا ابرار ہیں ‘ٹورنامنٹ کا آغاز 26 فروری سے چک نمبر 27 ج ب فیصل آباد میں ہو رہا ہے‘ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقہ کے نوجوانوں میں صحتمندانا سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے‘ ٹورنامنٹ میں علاقہ کی نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

آن لائن کے مطابق ٹورنامنٹ سے کھیل کے میدان آباد ہوں، ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی سامنے آئے۔نوجوانوں کے لیے مثبت کھیل کی سرگرمیاں بہت زیادہ ضروری ہیں۔ بہترین کھلاڑی بنانے کے لیے بہترین ماحول بھی بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ماسٹر رانا شکیل‘ عظیم رفیق اور رانا ابرار نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے کھیل کی سرگرمیاں، لوکل اور انٹرنیشنل دونوں پر بھرپور توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

جس طرح ناچنا گانا پروموٹ ہو رہا ہے اسی طرح اگر کھیل اور کھیل کے معیار سے کرپشن کو نکال دیا جائے تو اچھے کھلاڑیوں کی نشوونما ہوسکتی ہے۔ کھیل کود کی سرگرمیاں، سیاست سے بالاتر ہوں، اور سیاسی لوگوں کو ان سے دور ہی رکھا جائے، اور جو بڑے بڑے کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بٹھا دیے گئے ہیں ۔ان کی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ان کے ذمے نئے کھلاڑیوں کی تربیت کی ذمے داری ڈالی جائے۔

اجڑے ہوئے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے، طالب علم کھلاڑیوں کی مکمل ذمے داری لی جائے تاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ علم کی بھی کمی نہ ہو۔ اسمارٹ فون کی اس دنیا میں انسانوں کو بھی اسمارٹ فون کی طرح کارآمد بنایا جائے نا کہ منہ میں گٹکا ہو، غربت و افلاس ہو اور اسمارٹ فون ہو۔ ترقی کے اس دور میں نوجوان طبقہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں اپنی بھرپور صلاحیتیں اور وسائل اپنی نوجوان نسل کے لیے صرف کرنے چاہئیں نہ کہ ان کو ایسے معاشرے کا حصہ بنادیں جہاں کرپشن، گندگی و غلاظت ہو جہاں کی ہوائیں گندگی سے بھری ہوئی ہوں۔

تازہ ہوا کے جھونکے زندگی کی نوید لے کر آتے ہیں اور زندگی کسے اچھی نہیں لگتی، زندگی کو پنپنے دیجیے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو پوری توانائیوں کے ساتھ زندہ کیجیے،دہشت گردی کو جڑ سے نکال پھینکیے، ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں انھیں آباد کیجیے۔
وقت اشاعت : 25/02/2021 - 21:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :