ویرات کوہلی انسٹا گرام پر100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

بھارتی کپتان کھیلوں سے جڑی چوتھی شخصیت ہیں جنہوں نے 100 ملین کلب کو جوائن کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 مارچ 2021 12:08

ویرات کوہلی انسٹا گرام پر100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ دنیائے کرکٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے 32 سالہ ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر بھی بہت فعال رہتے ہیں۔ کوہلی سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد اب 100 ملین یعنی 10 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور وہ 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کھیلوں سے جڑی چوتھی شخصیت ہیں جنہوں نے 100 ملین کلب کو جوائن کیا ہے، اس سے قبل پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو(266ملین فالوورز)، ارجنٹائنی فٹبال سٹار لیونل میسی(187ملین فالوورز) اور برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر بھی یہ ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی پہلی بھارتی شخصیت بھی بنے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 100 ملین فالوورز ہیں۔

ویرات کوہلی کو 100 ملین فالوورز کلب میں شمولیت پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

کوہلی نے امریکی پاپ سٹار ڈیمی لوواٹو (99 ملین فالورز) اور ہسپانوی فٹبال کلبز(95 ملین) اور بارسلونا (94 ملین) کو پیچھے چھوڑا ہے۔ پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے 266 ملین فالوورز ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ اریانا گرانڈے 244 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 12:08:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :