آل بلوچستان مرحوم عبدالخالق بشردوست فٹبال ٹورنامنٹ ژوب ،سمال الیون نے ینگ اپوزئی کو تین گول سے شکست دیدی

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:48

آل بلوچستان مرحوم عبدالخالق بشردوست فٹبال ٹورنامنٹ ژوب ،سمال الیون نے ینگ اپوزئی کو تین گول سے شکست دیدی
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) آل بلوچستان مرحوم عبدالخالق بشردوست فٹبال ٹورنامنٹ ژوب کے سلسلے میں ایک شاندار دلچسپ میچ ینگ اپوزئی افٹبال کلب ور سمال الیون فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیااور میچ کا مہمان خصوصی قبائلی سیاسی اور سماجی رہنما باجڑخان بابڑ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فٹبال کمیٹی کو 10000 ہزارروپے ونر ٹیم کو 3000ہزار روپے،رنر ٹیم کو 2000ہزار روپے اور اچھی کارکردگی اور ریفری کرنے پر ریفری کو1000ہزار روپے دیئے ہے،اور میچ میں سمال الیون نے اچھے کارکردگی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ اپوزئی کو تین گول سے شکست دی،میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سرتوڑ کوششیں کی لیکن بہت کوشش کے بعد اسمال الیون نے جیت کر میچ اپنے نام کردی مہمان خصوصی باجڑ بابر نے دونوں ٹیموں سے ہاتھ ملایا اور عکس بندی میں شریک ہوئے اور کہا کہ ژوب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ ژوب کے نوجوانان سپورٹس کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے حصول کئے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسانی ذہنی نشوونما اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران پوتے ہیں منشیات سے چھٹکارے کا واحد ذریعہ تعلیم اور سپورٹس ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2021 - 16:48:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :