سرینا ولیمز میگھن کی حمایت میں سامنے آگئیں

شاہی خاندان کو تحفظات تھے شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی، میگھن

پیر 8 مارچ 2021 22:57

سرینا ولیمز میگھن کی حمایت میں سامنے آگئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) امریکا کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کے دٴْکھ کو سمجھتی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرینا ولیمز نے میگھن کو اپنی بہترین دوست کہتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتی ہیں میڈیا خواتین کو کم تر ثابت کرنے کیلئے جنسی اور نسل پرستی پر طعنے دیتا ہے اور ہمیں توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میگھن نے سکھایا کہ نیک ہونے کا کیا مطلب ہے۔

(جاری ہے)

‘ انٹرویو کے دوران بات چیت بتاتی ہے کہ میگھن کا تجربہ کتنا بٴْرا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا معاشرہ چاہتی ہوں جہاں میگھن کی بیٹی، میری بیٹی یا کسی کی بھی بیٹی بغیر نسلی تعصب کا شکار ہوئے نشونما پائے۔خیال رہے کہ ٹینس اسٹار نے اس سے قبل امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امپائر پر صنفی تعصب برتنے کا الزام لگایا تھا۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے شاہی محل کے حوالے سے انکشافات کیے۔میگھن کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی، میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 22:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :