دعا ہے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا ہو،وسیم اکرم

پیر 8 مارچ 2021 22:57

دعا ہے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا ہو،وسیم اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دعا ہے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا ہو۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغامات شیئر کررہے تھے اب انہی کرکٹرز میں وسیم اکرم کا بھی اضافہ ہوا ہے جنہوں نے عمران خان کیلئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان اپنے وعدوں کا پکا ہے، انہیں قرضوں میں جکڑی کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے اور فتح و نصرت عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 22:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :