ایشین ٹیبل ٹینس یونین کے تعاون سے ایڈوانس ٹریننگ وکوچنگ کیمپ پشاور میں شروع ہوگئی
ایشین ٹیبل ٹینس یونین ' پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراتمام اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایم فار دی سٹار ایڈوانس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی
عمر جمشید پیر 15 مارچ 2021 17:21
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ایشین ٹیبل ٹینس یونین ' پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراتمام اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایم فار دی سٹار ایڈوانس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ، جس کا باضابط افتتاح انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ پرائیڈ آف پرفارمنس عارف خان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی ای او ابصار علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
کیمپ پندرہ سے 27 مارچ تک جاری رہے گا ، کیمپ میں پاکستان بھر کے انڈر18 اور 15 کے ٹاپ ایٹ کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لیں گے ، کوالیفائیڈ کوچ 'پرائیڈ آف پرفارمنس عارف خان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرینگے ان کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی۔
صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا 'کیمپ حکومتی ایس او پیز کے تحت منعقد ہوگا'انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران بھی بہترین سہولتیں فراہم کریں کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیکس سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں نئے قوانین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کیمپ سے کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری میں انہیں بھرپور مدد ملے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/03/2021 - 17:21:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا