بکنی پر پابندی ،والی بال کی 2 جرمن کھلاڑیوں نے قطر میں ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کردیا

قطر دنیا کا پہلا ملک، یہ دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جہاں ہمیں حکومت بتاتی ہے کہ ہمیں کھیلنا کیسے ہے اور کھیل کے دوران پہننا کیا ہے:کیرلا بورجر اور جولیا سوڈی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 مارچ 2021 17:11

بکنی پر پابندی ،والی بال کی 2 جرمن کھلاڑیوں نے قطر میں ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کردیا
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2021ء ) قطر میں تیراکی کے لباس ’بکنی‘ پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے والی بال کی دو جرمن کھلاڑیوں نے قطر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خواتین کھلاڑی کیرلا بورجر اور جولیا سوڈی ہیں جن کا کہنا ہے کہ قطر دنیا کا پہلا ملک اور یہ دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جہاں ہمیں حکومت کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کھیلنا کیسے ہے اور کھیل کے دوران پہننا کیا ہے چنانچہ ہم قطر میں ہونے والے والی بال ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں گی۔

(جاری ہے)

کیرلا اور جولیا کا کہنا تھا کہ ’ہم وہاں اپنی جاب کے لیے جاتی ہیں لیکن ہمیں وہاں ہماری جاب کے کپڑے پہننے سے روکا جاتا ہے۔ ‘ واضح رہے کہ یہ ایونٹ مارچ میں ہوگا ، قطر پہلی بار اس خواتین ٹور ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں قطری حکام کی طرف سے خواتین کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنی کی بجائے شرٹ اور لمبے ٹراﺅزر پہنیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بکنی قطر کی ثقافت اوراقدار کے منافی ہے چنانچہ خواتین کھلاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 17:11:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :