عدالتی فیصلے کے آرڈر کا انتظار ہے ، فیصلے کیخلاف عدالت نہیں جاؤں گا ‘ نجم سیٹھی،عدالت نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ کیا ہے ، یہ حکومت کا فیصلہ ہوگا وہ کہاں اپیل کرتی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 مئی 2014 22:29

عدالتی فیصلے کے آرڈر کا انتظار ہے ، فیصلے کیخلاف عدالت نہیں جاؤں گا ‘ نجم سیٹھی،عدالت نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ کیا ہے ، یہ حکومت کا فیصلہ ہوگا وہ کہاں اپیل کرتی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے آرڈر کا انتظار ہے ، فیصلے کیخلاف عدالت نہیں جاؤں گا ،قوم کو بہت سی خوشخبریاں دینا چاہتا تھا اگر یہ ادھوری رہ گئیں تو بہت نقصان ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ کیا ہے ، یہ حکومت کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کہاں اپیل کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو بہت سی خوشخبریاں دینا چاہتا تھا اگر خوشخبریاں ادھوری رہ گئیں تو بہت نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو کرکٹ کی بہتری کے لئے اچھا ہو ۔ پی سی بی کا عدم استحکام اچھی چیز نہیں ۔ پاکستان کرکٹ کی ترقی کا خواہشمند ہوں ۔حکومت نے چیئرمین لگایا تھا اب حکومت او ر ذکاء اشرف کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے خوشخبری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک غیر ملکی ٹیم سے دورہ لاہور کے حوالے سے بات چیت چل رہی تھی۔

وقت اشاعت : 17/05/2014 - 22:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :